ہمارے خاص دن کو خراب نہ کریں۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے۔ جن کی نکاح کی تصویر اور ویڈیوز خواب وائرل ہو رہی ہیں۔ شاہد خان آفریدی کی بیٹی سے شادی کرنے کے بعد اب ان کا ایک غصے سے بھرا ٹوئٹ وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں یہ صاف کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کہ مایوسی کی بات ہے ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا گیا، میری درخواست کے باوجود لوگوں نے لحاظ نہیں کیا، بغیر کسی شرم کے لوگ سوشل میڈیا پر چیزیں شیئر کرتے رہے۔ ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ میں سب سے پھر درخواست کروں گا ہماری فیملی کے ساتھ تعاون کریں ، ہمارا یادگار دن خراب نہ کریں۔
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہین اور انشاء نے نکاح سے پہلے اس تقریب کے مقام پر ایک بورڈ رکھا جس پر تحریر تھا کہ باہری دنیا سے رابطہ ختم کر کے ان خاص لمحات میں شریک ہوں۔
آپ لوگوں کی طرف سے سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں کہ آپ سب برائے مہربانی اپنا موبائل فون بند رکھیں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز 3 فروری کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشاء سے نکاح کر لیا تھا جبکہ ان کی منگنی گزشتہ سال ہوئی تھی۔