دنیا میں بہترین رشتہ میاں بیوی کا ہے جو کہ نکاح کے 3 بول بول کر دو انجان لوگوں کو زندگی بھرے کیلئے جیون ساتھی بنا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل شاہین شاہ آفریدی اور لالہ کی بیٹی انشاء کا نکاح سرخیوں میں ہے۔ اس جوڑی کا گزشتہ روز 3 فروری کو نکاح ہوا جس کے بعد یہ پاک بندھن میں بندھ گئے۔
مگر انہوں نے اپنے شادی میں آنے والوں سے ایک خاص تحفہ خود ہی مانگا اور وہ تحفہ یہ تھا کہ نکاح کے مقام پر باہر بڑا سا ایک بورڈ رکھا گیا تھا جس میں یہ بات لکھی گئی تھی کہ دولہا اور دلہن آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ باہری دنیا سے رابطہ ختم کر کے ان خاص لمحات میں شریک ہوں۔
آپ لوگوں کی طرف سے سب سے بہترین تحفہ جو آپ ہمیں دے سکتے ہیں کہ آپ سب برائے مہربانی اپنا موبائل فون بند رکھیں اور یہ خاص لمحات ہمارے ساتھ انجوائے کریں۔اس کے علاوہ کھانے کا مینیو بھی سامنے آیا ہے جس میں شاہین شاہ کی جانب سے مہمانوں کو اسٹارٹر میں فریش جوس،ہومس ود پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔
یہی نہیں اس کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب،مٹن چاپس، فائر چلی فش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف ود چلی، سبزی میں پالک، سلاد اور چٹنی شامل تھی۔اس خوشی کے موقعے پر میٹھا نہ ہو ایسا کیسا ہو سکتا ہے۔ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے سے تواضع کی گئی۔
واضح رہے کہ شادی میں ساتھی کرکٹر بابر اعظم،نسیم شاہ،سرفراز احمد، محمد حفیظ، شاداب خان، فخر زمان، وسیم جونئیر، مصباالحق، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی ) آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ اور آئی سی سی کے جنرل مینیجر کرکٹ وسیم خان سمیت دیگر نے خصوصی شرکت کی۔