گھر میں کھانے کو نہیں ہوتا تھا لیکن ۔۔ بیٹی نے 18 سال کی عمر میں غریب والدین کو حج کیسے کروایا؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

حج کرنا ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی ہے لیکن اکثر گھریلو حالات اور مجبوریوں کی وجہ سے لوگ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے میں ناکام رہتے ہیں لیکن کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی اولاد دن رات محنت کرکے اپنے والدین کو حج کرواتی ہے، ایسی ہی ایک نوجوان لڑکی کے بارے میں ہم آپ کو بتائینگے جس نے مشکلات کی شکست دیکر اپنے والدین کو حج کرواکے معاشرے کیلئے مثال قائم کی۔

سامعہ کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر میں بھوک اور بدحالی تھی لیکن میری خواہش تھی کہ اپنے والدین کو اللہ کے گھر ضرور بھجواؤں، میں 15 سال کی عمر سے کام کررہی ہوں لیکن 5 سے 30 ہزار تک نوکریوں کے بعد کبھی اس سے زیادہ پیسے نہیں ملے لیکن میں نے محنت کی اور 18 سال کی عمر میں اپنے والدین کو حج کروایا۔

سامعہ نے بتایا کہ ایک بار میری ایک سہیلی کے والد گھر آئے اور اپنے حج کے حوالے سے میرے والد کو بتایا تو وہ آبدیدہ ہوگئے اور ان کو دیکھ کر میں نے عزم کیا کہ اپنے والدین کو ہر صورت عمرہ اور حج کروانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے دن رات محنت کی لیکن تنخواہ سے ماں باپ کو حج کروانا ممکن نہیں تھا، انٹرنیٹ پر آن لائن کام کے حوالے سے تلاش کے بعد میں نے ای کامرس کے کورس میں داخلہ لیا اور کورس کے دوران پہلے ڈیڑھ ماہ میں ہی میں نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپیہ کمایا۔

سامعہ نے آن لائن کورس سے کیلئے اپلائی کرتے وقت پیش آنے والا واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے کورس کیلئے اپلائی کرنے سے پہلے ہی ان سے پوچھا کہ کیا میں آن لائن کام کرکے اپنے والدین کو حج کرواسکتی ہوں تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ محنت کریں گی تو بالکل ممکن ہے۔

سامعہ کے مطابق انہوں نے محنت کی اور اللہ تعالیٰ نے انہیں کامیابیوں سے نوازا اور انہوں نے 18 سال کی عمر میں اپنے والدین کو حج کروایا اور آج ان کے پاس دنیا کی ہر سہولت موجود ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More