کام ضروری ہے لیکن ۔۔ ڈیوٹی کے دوران پڑھنے والے بس کنڈیکٹر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل کیوں؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

تعلیم کسی بھی قوم کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے، تعلیم ہی انسان کو درست راستہ دکھا کر کامیابی کی طرف لے جاتی ہے اور یوں وہ اعلیٰ خود اعتمادی حاصل کرتا ہیں اور خوشگوار زندگی سے لطف اندوز ہوتا ہے لیکن پاکستان میں بڑھتی مہنگائی اور بیروگاری نے تعلیم کو انتہائی مشکل بنادیا ہے لیکن باہمت اور پرعزم لوگ ہر طرح کی مشکلات کے باوجود تعلیم کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں۔

تعلیم کی روشنی اندھیرے کو مٹا دیتی ہے اور کسی بھی معاشرے میں اس بات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے کہ شعبہ تعلیم میں صنفی مساوات کا لازمی خیال رکھا جائے تاکہ مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی باشعور اور پڑھی لکھی ہوں تاکہ وہ عملی زندگی میں کچھ کرسکیں اور نسلوں کی بھی بہتر پرورش ہوسکے۔

انسان کی پہلی درسگاہ ماں کی گود ہوتی ہے اور اس کی تربیت بچے کے اچھے کردار کی بنیاد بنتی ہے۔ بچے کا زیادہ وقت اپنی ماں کے ساتھ گزرتا ہے اور وہ اس کے طور طریقے، عادات اور دلچسپیوں کو مستعار لیتا ہے۔ ماں بچے کو اچھے بُرے کی تمیز اور صحیح غلط کی پہچان سکھاتی ہے اور آج کل بہت سی موبائل ایپس اور سوفٹ ویئرز بھی طالب علموں کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ سہولیات اور مواقع ملنے کے بعد لوگ تعلیم سے دور بھاگتے ہیں لیکن جنہیں زندگی میں کچھ کرنا اور آگے بڑھنا ہوتا ہے وہ ہر مشکل کا سامنا کرکے بھی تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر میں بس میں کنڈیکٹر کا کام کرنے والا نوجوان دوران ڈیوٹی پڑھائی میں مصروف ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کے شوق اور جذبے کو خوب سراہا اور اس تصویر کے بہت زیادہ پسند کیا جارہاہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More