ان کا چہرہ تو بالکل بدل گیا ہے ۔۔ آنکھوں میں ادب اور مونچھوں والی یہ مشہور شخصیت کون ہے جو مسیحا بن کر غریبوں کے ساتھ بیٹھتا ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 04, 2023

میری جوانی کے لمحات کوئی مجھے لوٹا دے۔ جوانی چیز ہی ایسی ہے جب انسان بوڑھا ہو جاتا ہے تو اسے یاد آتا ہے کہ وہ کیسے ہر وقت دوستوں کے ساتھ گھومتا پھرتا اور صرف پڑھتا تھا کوئی سوش فکر نہ تھی تو بالکل اسی طرح آج ہم آپ کے سامنے وہ تصویر لیکر آئے ہیں جسے پہچان پانا آپ کیلئے آسان نہ ہو گا۔

اس وائرل تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک معصوم شخص ہار پہنے چلا آ رہا ہے اور چہرے خوبصورت مسکراہٹ ہے۔ اور ایک بہت بڑی تقریب میں خطاب کرنے جا رہے ہیں۔

ایسے میں بچے، بڑے سب انہیں سننے کیلئے جمع ہیں لیکن یہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کی بڑی شخصیت یوسف رضا گیلانی ہیں جو کہ پاکستان پیلز پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں اور ہمارے ملک کے سابق پرائم منسٹر بھی ہیں۔

یہ وہ سیاستدان ہیں جوکہ اپنی عوام میں بہت مقوبل ہیں کیونکہ انہیں جس بھی تقریب میں بلایا جائے یہ اس میں بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ بچوں سے شفقت و پیار سے ملتے ہیں اور تو اور ان کی ان وائرل تصاویر کو دیکھ کراس بات کا تو اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ بہت ہی سادہ طبعیت کے مالک ہیں جو امیر ہونے کے بعد بھی غریبوں کے ساتھ چارپائی پر بیٹھ جاتے ہیں۔

دوسری بات ان کے معصوم چہرے اور مونچھوں کی وجہ سے بھی لوگ ان کی شخصیت کو پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ خواتین کا بھی احترام کرتے ہیں ۔ ان کی ماضی کی اس تصویر میں یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے بیٹی کے ساتھ ایک خاتون موجود ہے تو یہ نظریں جھکا کر چل رہے ہیں جوکہ ایک اچھا عمل ہے۔

مزید یہ کہ دوسری جانب ہم نے ایک اور رہنما کی تصویر دیکھائی جو کہ آج اس دنیا میں تو نہیں مگر انہوں نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 2015 میں اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایف آئی اے میں بطور ڈی جی پرانے وقت کی اچھی اور بہترین یادیں۔ یہ کوئی اور نہیں بلکہ پی پی پی کے رحمان ملک مرحوم ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More