یہ تو بالکل پہچانی نہیں جا رہی ہیں ۔۔ لوگوں کی پسندیدہ نٹ کھٹ اداکارہ مادھوری دکشت کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

ہماری ویب  |  Feb 02, 2023

سردی ہو یا گرمی انسان اپنے چہرے کی حفاظت میں ہمیشہ مصروف رہتا ہے۔ انسان کی شخصیت کا چہرہ ایک نمایا ں جز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکو مشہور اداکارہ مادھوری دکشت کے چہرے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں کہ اچانک ان کا یہ حال کیسے ہو گیا۔

اداکاروں کیلئے ان کا چہرہ ہی سب کچھ ہوتا ہے کیونکہ یہ جتنا خوبصورت ہوگا انہیں اتنی ہی زیادہ عزت اور کام ملے گا ۔ ماضی کی مقبول اداکار مادھوری دکشت جو کہ اب فلمی دنیا سے دور ہیں مگر اب کئی ایک ڈانس شو میں جج کے طور پررفرائض سر انجام دیتی ہیں۔ اپنی معصومیت اور اداکاری کی وجہ سے کم وقت میں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔

ان کی ان وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بال سفید ہو گئے ہیں اور چہرے پر جھریاں پڑ گئیں اور وہ جوانی والی تازگی بھی اب غائب ہو چکی ہے اور تو اور نظر بھی اب کمزور ہو گئی ہے اور انہیں چشمہ لگ گیا ہے۔ یہ تصاویر دیکھ کر ان کے مداح حیران ہو گئے کہ انہیں ایک دم سے کیا ہوا؟ پر یہ حقیقت نہیں۔

کیونکہ ان کا یہ روپ صرف ایک ٹی وی اشتہار کیلئے تھا، جس میں ان کا ڈبل کردار تھا یعنی کہ میں دادی بھی یہی تھیں اور پوتی بھی۔ اس اشتہار میں یہ عوام کو سمجھاتی ہیں کہ پانی ہمیشہ فلٹر ہی پینا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More