بچپن میں بال کٹوانے کی وجہ سے میں بہت زیادہ بیمار پڑ گیا تھا ، تب سے لیکر آج تک بالوں کو ہاتھ نہیں لگایا۔ یہ الفاظ تھے اس دلچسپ آدمی کے جس کا سر یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس نے جیسے کوئی ٹائر سر پر رکھا ہو، پر حقیقت میں ایسا ہے نہیں۔ اس شخص کا نام ہے ٹرن وین ہے اور یہ ویتنام کا شہری ہے۔
آج اس کی عمر 79 سال ہو چکی ہے پر اس نے کبھی بال نہیں کٹوائے جبکہ اس وجہ سے کسی بھی رکشے، ٹیکسی اور موٹر سائیکل پر سفر نہیں کر سکتا کیونکہ اپنے بالوں کو سرپر باندھ کرایک کپڑا لپیٹ لیتا ہے۔ اب تو حال یہ ہے کہ یہ اپنی روزی روٹی کیلئے بھی زیادہ کام نہیں کر پاتا، بس تھوڑی بہت جڑی بوٹیاں جنگل سے توڑ لاتا ہے جو کہ دوائیوں میں استعمال ہوتی ہیں۔
ٹرین کے بالوں کی لمبائی 6 عشاریہ 2 میٹر ہے جبکہ اس کا وزن 10 کلو گرام ہے۔ 1973 کے بعد سے عجیب و غریب شخص نے اپنے بالوں کو نہ تو صاف کیا ہے اور نہ ہی اس میں کنگھی تک کی ہے۔ جس وقت ٹرن اپنے بالوں کو سمیٹتے ہیں تو انہیں 2 سے 3 لوگوں کی ضرورت پڑتی ہے جو ان کی مدد کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس وقت پوری دنیا میں ٹرین وین جے
پاس سب سے لمبے اور گھنے بالوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ان کی اہلیہ کا یہ کہنا ہے کہ میرے شوہر کی زندگی بہت سادہ اور خوشحال ہے پر کبھی کبھی بہت زیادہ پریشانی ہو جاتی ہے جب ان سے اپنے سر کا وزن سنبھالا نہیں جاتا اور یہ لڑ کھڑا جاتے ہیں۔