آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا

ہم نیوز  |  Jan 30, 2023

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مشن نویں اقتصادی جائزے کے لیے آج پاکستان پہنچے گا اور آئی ایم ایف مشن 9 فروری تک پاکستان میں قیام کرے گا۔

آئی ایم ایف مشن پاکستانی حکام سے مذاکرات کرے گا اور وفد پاکستان کے معاشی اہداف کا بھی جائزہ لے گا۔ وفد سیلاب کے بعد پیدا شدہ صورتحال کا بھی جائزہ لے گا۔

آئی ایم ایف کا وفد توانائی کے شعبے میں گردشی قرضے کا بھی جائزہ لے گا جبکہ وفد نیپرا، ایف بی آر، اوگرا اور دیگر اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

ذرائع کے مطابق اگر آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ایک ارب ڈالر کی قسط پاکستان کو فراہم کرنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More