مجھے 3 منٹ بعد پھانسی دے دینا ۔۔ شہید ممتاز قادری نے آخری مرتبہ گھر والوں کو منہ کیوں نہیں دیکھایا، انتقال سے پہلے آسمان کی طرف کس وجہ سے دیکھتے رہے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Jan 28, 2023

اس رنگ برنگی دنیا کو چھوڑ کر جانے کا جوانوں کا بھی دل نہیں کرتا مگرسب ہی جانتے ہیں کہ ایک دن تو اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش ہونا ہی ہے۔ تو بالکل اسی طرح ہم آپ کے سامنے ممتاز قادری شہید کی پھانسی کے وقت کا ایک ایسا واقعہ لے کر آئے ہیں جو آپ کو ہلا کر رکھ دے گا۔

ممتاز قادری یہ وہ نام ہے جس نے گستاخ رسولﷺ کو اس دنیا سے رخصت کیا ،مگر جیسے ہی انہیں پھانسی کیلئے لے جایا جا رہا تھا تو بھائی نے سب سے پہلے کہا کہ بھائی جان ایک مرتبہ دوبارہ منہ دیکھانا پر ممتاز نے مڑ کر نہ دیکھا۔

پھر بڑی بہنوں نے یہی بات کہی اور والد نے بھی ایک مرتبہ دوبارہ منہ دیکھانے کی درخواست کی تب بھی ممتاز قادری نہ رکے اور ہاتھ کے اشارے سے منہ دیکھانے سے منع کر دیا۔

مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کہتے ہیں کہ سب سے آخری میں 5 سالہ بیٹے محمد علی نے آواز لگائی بابا جان کر آخری مرتبہ منہ دیکھائیں۔ لیکن انہوں نے وہی عمل کیا اور پیچھے نہ دیکھا۔

یہ عمل ممتاز قادری نے صرف اس لیے کیا کہ کہیں لوگ یہ نہ سمجھ جائیں کہ ممتاز قادری آج ڈر گیا۔ یہی نہیں علامہ خادم حسین رضوی مرحوم اپنے ایک بیان میں مزید کہتے ہیں کہ۔

شیروں کی طرح پھانسی کے پھندے تک گئے اور 3 منٹ تک آسمان کی طرف منہ کر کے دیکھتے رہے پھر ڈیڑھ منٹ بعد کہا کہ دے دو پھانسی مالک آ گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More