فواد کی گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہوئے لکھا کہ فواد چودھری کا کیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟

انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے، پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے۔

فواد چودھری کی علی الصبح بغیر وارنٹ گرفتاری اس ملک کی جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر ایک زوردار طمانچہ ھے۔ کیا قصور ھے فواد کا؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ خدارا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے ۔

— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More