کیا مارشل لا لگ گیا، اعلان باقی ہے؟ حماد اظہر

ہم نیوز  |  Jan 25, 2023

رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو بغیر نمبر پلیٹ ڈالے میں اغوا کیا گیا، انہیں ایسے حراست میں لیا گیا جیسے دہشتگرد پکڑے جاتے ہیں۔  کیا ملک میں مارشل لا لگ گیا ہے اور اعلان باقی ہے؟

لاہور میں عمران خان کے گھر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حما د اظہر نے  فوادچودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے، اگر فواد چودھری کے بارے نہیں بتایا تو ہر چوک میں دھرنا ہوگا، ملک میں ایسے اقدامات سے معاشی اور سیاسی عدم استحکا م بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ نگراں وزیراعلیٰ کو کیا اس مقصد کے لیے لگایا گیا تھا، بتائیں کہ کیا مارشل لاء لگ چکا اور اس کا اعلان باقی ہے؟ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کو اٹھایا تھا، کیا اسکی آواز دبالی گئی؟، اس ظلم اور بربریت کو ختم کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More