بل گیٹس گائے کے ڈکار پر کام کرنے والے سٹارٹ اپ کی معاونت کیوں کر رہے ہیں؟

بی بی سی اردو  |  Jan 24, 2023

Getty Images

مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے موسمیاتی ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی آسٹریلیا کی ایک ایسی سٹارٹ اپکمپنی کی معاونت کا اعلان کیا ہے جو گائے کے ڈکار سے خارج ہونے والی میتھینگیس کے اخراج کو کم کرنےکے لیے کام کر رہی ہے۔

بل گیٹس نے سٹارٹ اپ کمپنی رومین 8 کے ماحولیات پر اثرات کے منصوبے کے لیے بریک تھرو انرجی وینچرز کی جانب سے 12 ملین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔

بریک تھرو انرجی کی بنیاد بل گیٹس نے 2015 میں رکھی تھی۔

ارب پتی بل گیٹس نے گوشت کی پیداوار سے ماحولیات پر پڑنے والے مضر اثرات کے حوالے سے کافی متحرک رہتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ گائے کو سمندری گھاس کھلانے سے میتھین کے اخراج میں نمایاں کمی ہو سکتی ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ کی رومین 8 نامی سٹارٹ اپ کمپنی سمندری گھاس سے بنائے جانے والے ایک ایسے غذائی سپلیمنٹ پر کام کر رہا ہے جسے سرخ سمندری گھاس سے تیار کیا گیا ہے اور یہ سپلیمنٹ ان مویشیوں کے ہاضمے کے دوران میتھینگیس بننے کے عمل کو روکنے میں معاون ہو سکتا ہے۔

سٹارٹ اپکمپنی رومین 8 کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ میسینا نے اس فنڈ کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہدنیا بھر سے موسم پر اثرات کے لیے ہمیں دنیا بھر سے فنڈز ملے جس پر ہم انتہائی مشکور ہیں۔‘

ڈیوڈ میسینا کے مطابق ’اس وقت لائیو سٹاک کی خوراک سے (ہاضمے کے دوران) بننے والی میتھین گیس سے نمٹنے کے لیے فنڈنگ کی ضرورت تھی اور خوش قسمتی سے رومین 8 کی ٹیکنالوجی کے فوائد دنیا کے سامنے آئیں گے۔‘

Getty Images میتھین گیس مویشیوں میں کب بنتی ہے؟

ماحول کے لیے انتہائی مضر قرار دی جانے والی میتھین گیس کاربن ڈائی آکسائیڈ کے بعد سب سے عام گرین ہاؤس گیس ہے جو گائے، بکری اور ہرن جیسے مویشیوں کے پیٹ میں ہاضمے کے عمل کے دوران بنتی ہے اور گھاس جیسے چارے کے سخت ریشے کو توڑنے کے دوران بننے والی یہ گیس ڈکار کے ذریعے خارج ہو کر فضا میں پھیل جاتی ہے۔

سرمایہ کاری فرم کو ایمیزون کے چیف ایگزیکٹو جیف بیزوس اور چینی کمپنی علی بابا کے شریک بانی جیک ما کی بھی سرپرستی حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بایو چار کیا ہے اور یہ ماحولیات کے لیے کتنا مفید ہے؟

دنیا کی بقا کے لیے اقوام متحدہ کا کلائمیٹ سربراہ اجلاس کیوں اہم؟

بِل گیٹس کا دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں سے نکلنے کا عہد

گذشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ نے پالتو مویشیوں کی ڈکاروں سے میتھین گیس کے اخراج کو ماحول کے لیے خطرہ قرار دے کر اسپر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی تھی۔

زراعت کے شعبے سے نکلنے والی گیسوں کے اخراجکے باعث 2025 تک کسانوں کو کسی نہ کسی شکل میں ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔

ملک میں گرین ہاؤس گیسوں کے کل اخراج کا تقریباً نصف حصہ زراعت اور خصوصاً میتھین گیس سے نکلتا ہے۔

سنہ 2019 میں فضا میں پائے جانے والی میتھین کی مقدار صنعتی دور سے پہلے کے عرصےکے مقابلے میں ڈھائی گنا ذیادہ بڑھ گئی تھی۔

سائنسدانوں کو اندیشہ ہے کہ میتھین گیس میں وہ تمام عوامل موجود ہوتے ہیں جو زمین کے درجہ حرارت میں اضافہ کرتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیول کے مقابلے میں میتھین کے ایک مالیکیول کا درجہ حرارت پر زیادہ اثر ہوتا ہے۔

اگر 100 سال کے دورانیے کی بات کی جائے تو کاربن ڈائی آکسائیڈ میتھین کے مقابلے میں زمین کو 28 سے 34 گنا زیادہ گرم کر سکتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More