چیف سیکرٹری پنجاب اور سی سی پی او لاہور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او ) لاہور غلام محمود ڈوگر اور چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبد اللہ خان سنبل کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلال صدیق کمیانہ کو سی سی پی او لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔ غلام محمود ڈوگر کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں زاہد اختر زمان کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔

ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر زاہد اختر زمان حکومت پنجاب کےماتحت کام کر رہے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More