عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،نواز شریف

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے قہر تھا،یہ ملک کیلئے اچھا پیغام نہیں تھا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ عمران خان نے پاکستان کو تباہ اور برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی،اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کو بچائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے بندوں سے نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا رونا دھونا شروع ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح خان کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگا د یں۔پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح خان کے پاس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More