بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، انٹرنیٹ اور موبائل سروسز متاثر

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

اسلام آباد: ملک میں ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاون کی وجہ سے کئی شہروں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی متاثر ہوئی ہیں۔

اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ ٹیلی کام کمپنیوں کے پاس ٹاورز کیلئے تیل کا ذخیرہ بھی ختم ہو گیا ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں کو سروسز جاری رکھنے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیلی کام انڈسٹری کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ صبح ہونے والے بجلی کے بریک ڈاؤن کے بعد سے موبائل نیٹ ورک تنصیبات بیک اپ پاور پر چلائی جارہی ہیں لیکن ان کا زیادہ طویل وقت تک بیک اپ پاور پر نیٹ ورک نہیں چل سکتا ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی کام انڈسٹری کے متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام سروسز جاری رکھنے کیلئے نیشنل گرڈ سے بجلی کی جلد بحالی ناگزیر ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More