نقیب اللہ محسود قتل کیس: راؤ انوار سمیت 4 ملزمان بری

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

نقیب اللہ محسود قتل کیس میں اے ٹی سی کراچی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوارسمیت 4 ملزمان کو بری کردیا۔

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر ملزمان اے ٹی سی کراچی میں پیش ہوئے، سابق ایس ایس پی راؤ انوار اور دیگر ملزمان پر 25 مارچ 2019 کو فرد جرم عائد ہوئی تھی، ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، کیس میں 60 گواہان تھے۔

عدالت نے مدعی مقدمہ اور ملزمان کے وکلا کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا، وکیل نے کہا کہ راؤ انوار اور ان کی ٹیم کے خلاف تمام ریکارڈ بھی ختم کردیئے گئےتھے۔

واضح رہے 13جنوری 2018 کو شاہ لطیف ٹاؤن میں نقیب اللہ اور دیگر 3 افراد کومبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، نقیب اللہ محسود قتل کیس 5سال انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں میں زیر سماعت رہا، مقدمہ نقیب اللہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں راو انوار سمیت انکی ٹیم کو نامزد کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More