نیب زدہ متنازعہ نگران وزیراعلی کی صفائیاں بھی نیب زدہ وزیر دے رہا ہے، عثمان ڈار

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

 پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ چوروں کا پورا زور چوروں کی پشت پناہی پر ہے، نیب زدہ متنازعہ نگران وزیراعلی کی صفائیاں بھی نیب زدہ وزیر دے رہا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کی پریس کانفرنس پر تحریک انصاف کی جانب سے عثمان ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شرم انسان کی عمران خان پر تنقید سیاسی بیانیہ کی شکست کا اعتراف ہے، عمران خان نے پی ڈی ایم کے حواریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، غیر ملکی کمپنیوں کا نوکر آج کل نئی نوکری پر بھرتی ہوا ہے، نواز شریف کا درباری زرداری کے غلام کی وکالت میں اتارا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

نیب زدہ متنازعہ نگران وزیراعلی کی صفائیاں بھی نیب زدہ وزیر دے رہا ہے، قوم دیکھ رہی ہے کہ چوروں کا پورا زور چوروں کی پشت پناہی پر ہے، خواجہ آصف اقتدار کی خاطر بیانیہ کا سودا کرنے والے وزیروں میں شامل ہیں، الیکشن کی رات جنرل باجوہ سے اقتدار کی بھیک کس نے مانگی قوم جانتی ہے، سیالکوٹ کا خواجہ آدھی رات کس کے قدموں میں گرا ہوا تھا کسی سے چُھپا نہیں ہے، تلوے چاٹ کر بھیک میں ملی نشست پر وزیر بننے کا سفر خواجہ آصف کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ جس کے محسن تھے انہوں نے بند کمرے میں سب کے سامنے بتایا تھا، خواجہ آصف میں غیرت ہوتی تو اسی وقت اپنی نشست سے مستعفی ہو جاتے، خواجہ آصف نے رکن اسمبلی بننے کیلئے اپنی غیرت اور عزت دونوں کا سودا کیا، ٹیلیویژن پر بڑھکیں مارنا والا خواجہ آصف منتوں ترلوں پر اتر آیا تھا، یہ رسوائی اور ذلت کبھی آپ کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More