فیصلہ کن تحریک جلد شروع ہو گی، شاہ محمود قریشی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کی سربراہی میں جلد فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے ٹوئٹ کیا کہ الیکشن کمیشن نے غیر جانبدار اور غیر متنازعہ ناموں کے ہوتے ہوئے واضح طور پر ایک متنازعہ شخص کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا ہے۔

نگراں وزیر اعلی کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ اس نظام کے خلاف چئیرمین عمران خان کی سربراہی میں جلد فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔

الیکشن کمیشن نے غیر جانبدار اور غیر متنازعہ ناموں کے ہوتے ہوئے واضح طور پر ایک متنازعہ شخص کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کیا ھے۔ ہم اس تقرری کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ اس نظام کے خلاف چئیرمین عمران خان کی سربراہی میں جلد فیصلہ کن عوامی تحریک کا آغاز کریں گے۔

— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More