تحریک انصاف کا استعفے واپس لینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 23, 2023

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر تحریک انصاف نے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس بارے میں اسپیکر قومی اسمبلی کو ای میل بھی کر دیا ہے، اب اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی، انہوں نے تمام ارکان کی لسٹ بھی ٹوئٹ می شئیر کی۔

کیونکہ سپیکر ابھی تک تمام اسمبلی ارکان کے استعفے قبول نہیں کر رہے، اس لئے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق 44 ارکان اسمبلی نے اپنے استعفے واپس لینے کا فیصلہ سپیکر قومی اسمبلی کو ای میل کر دیا ہے. اگلا قدم اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی ہو گی.

— Asad Umar (@Asad_Umar)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More