لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خا ن نے محسن نقوی کی بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب تقرری مسترد کردی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تقرری پر کل پریس کانفرنس کریں گے جس میں تمام پلان بے نقاب کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے پاس اپنے امپائرز کو منتخب کر نے کی تاریخ ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق پلی بارگین کرنے والا پبلک ہولڈر نہیں ہوسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ کاعہدہ ایک غیر جانبدار شخص کے لیے ہے، محسن نقوی نے نیب کے ساتھ رضاکارانہ واپسی کا معاہدہ بھی کیا۔