محسن نقوی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر، نوٹی فکیشن جاری

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا گیا ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کی تقرری کیلئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں محسن نقوی کی بطور نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا جب کہ تقرری آئین کے رٹیکل 224 اے کے تحت کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے تجویز کیے گئے تھے جب کہ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کے نام دیے تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق رائے نہ ہونے کے بعد معاملہ آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کے بھیجا گیا تھا اور الیکشن کمیشن کو بھی آج رات 10 بجے تک فیصلہ کرنا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More