عمران خان، نواز شریف کو ہٹانے کے ڈیزائن کا حصہ تھے، وزیراعظم

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب کے نام پر نواز شریف کو ہٹانے کے ڈیزائن کا حصہ تھے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

Imran Niazi has been part of a grand design to oust Nawaz Sharif & victimize PML-N in the name of accountability. From 2013 on, he has been an agent of anarchy & chaos in the country. His poisonous rants have debased politics, polarised society & undermined state institutions.

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا گیا، عمران خان نے  2013 سے ملک کو انتشار اور افراتفری کا شکار کیا ہوا ہے۔

نواز شریف کی انتخابات سے قبل واپسی ضروری ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کی سیاست نے معاشرے کو تقسیم اور ریاستی اداروں کو کمزور کیا جب کہ منفی طرز عمل نے سیاسی کلچرکو زہر آلود کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More