رجب کا چاند نظر نہیں آیا، یکم رجب 24 جنوری منگل کو ہو گی

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

اسلام آباد: ملک میں رجب المرجب 1444 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ہے۔

اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رجب کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک کی چھت پر ہوا۔

اجلاس میں پورے ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

وفاقہ وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر میں رجب کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہذا یکم رجب 24 جنوری بروز منگل کو ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More