عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی تبدیل

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

 چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی تبدیل کر دی گئی۔

وزیرآباد میں عمران خان پر ہونے والے حملے کی  تفتیش  کرنی والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم میں تبدیلی کر دی گئی۔ جے آئی ٹی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی  کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کے علاوہ تمام اراکین تبدیل کردیے گئے ہیں۔ نئے ارکان میں ڈی پی او ڈی جی خان محمداکمل اور ایس پی انجم کمال  کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سی آئی اے جھنگ ناصر نواز  کو بھی جے آئی ٹی  کاحصہ بنایا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی محکمے کے چوتھے رکن کی تقرری کافیصلہ جے آئی ٹی کے سپرد کردیا گیاہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے  جے آئی ٹی  کے پرانے ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More