وزیر داخلہ نے مریم نواز کی واپسی کا پکا پلان بتادیا

ہم نیوز  |  Jan 22, 2023

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مریم نوازکی وطن واپسی کی حتمی تاریخ بتادی۔

وزیر داخلہ رنا ثنا اللہ  نے مریم نواز کی واپسی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ان  کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  مریم نواز کا پاکستان واپسی کا پروگرام تبدیل ہوا ہے۔ مریم نواز اب27 جنوری کو لندن سے دبئی اور 28جنوری کو دبئی سے پاکستان پہنچیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں۔ جس کے بعدوہ  سرجری کیلیے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں۔ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔

صحت یابی کے بعد سے مریم نواز کی وطن واپسی کی خبریں سامنے آرہی ہیں تاہم اب ان کی وپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More