ہم نیوز | Jan 21, 2023
امریکی سائفر کے ذریعے مبینہ سازش کے تحت پی ٹی آئی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کے معاملے پر سپریم کورٹ میں دائر چیمبر اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہیں۔
سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود مذکورہ چیمبر اپیلوں پر 24 جنوری بروز منگل کو سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ درخواستیں مبینہ عالمی سازش کے ذریعے عمران خان کی حکومت ہٹانے کی تحقیقات کیلئے دائر کی گئی تھیں تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواستوں پر مختلف اعتراضات عائد کرتے ہوئے انہیں واپس کر دیا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More