جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی کے رہنماوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے میئر شپ کیلئے معاونت کی درخواست کی ہے جس پر پی ٹی آئی نے کوئی حتمی جواب نہیں دیا۔

ملاقات میں پی ٹی آئی نے دعوی کیا ہے کہ وہ شہر کی دوسری بڑی سیاسی جماعت ہے جب کہ انہوں نے 40 کے بجائے 82 سیٹوں سے جیتی ہیں۔

پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف نے 4 یوسیز میں مزید کامیابی حاصل کی ہے۔ ریٹرننگ افسر چاروں نشستوں پر جیت کا اعلان کر چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More