مریم نواز کی وطن واپسی، ن لیگی رہنماوں کو ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی وطن واپسی پر ن لیگی رہنماوں کو بھرپور استقبال کے لیے ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق سابق ن لیگ کی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک ایک ہزار کارکنان لانے کا ٹارگٹ دیا گیا۔

سابق بلدیاتی نمائندوں کو یونین کونسل کی سطح پر کارکنوں کو متحرک کرنے اور ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مریم نواز ممکنہ طور پر جنوری کے آخری ہفتے میں پاکستان پہنچیں گی۔

گزشتہ روز مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بتایا تھا کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More