پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی پیر امین الحسنات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شامل ہو گئے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ پیر امین الحسنات کے خاندان سے پرانا تعلق ہے،انہیں پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیر امین الحسنات کے فیصلے سے سرگودھا میں ن لیگ عملی طور پر ختم ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پیر حسنات صاحب کو ساتھ لے کر چلے گیاور ان سے مشورے بھی لے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راجہ پرویزاشرف نے اپنے چیمبر میں سرنگ بنائی ہوئی ہے،جب بھی ہم ملنے جاتے ہیں عہ غائب ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More