ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات آر ایم ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آر ایم ایس کو موڈیفائی کروانا شروع کر دیا ہے۔

کمپنی آر ایم ایس کو موڈیفائی کر کے 2 ماہ میں الیکشن کمیشن کے حوالے کرے گی اور آر ایم ایس ضمنی انتخابات میں تجربہ کیے بغیر کسی بھی انتخابات میں استعمال نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

صوبوں کے انتخابات پرانے آر ایم ایس پر ہی کروائے جائیں گے اور الیکشن کمیشن کا عام انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس کی ریہرسل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتخابات سے قبل پرانے آر ایم ایس پر ایک دن کی موک ایکسرسائز بھی کی جائے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو آر ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More