کراچی کا میئر، حافظ نعیم الرحمان کی پی ٹی آئی وفد سے ملاقات

ہم نیوز  |  Jan 21, 2023

کراچی کا مئیر کس پارٹی کا ہو گا؟ حافظ نعیم الرحمان کی قیادت میں وفد کی پی ٹی آئی رہنماوں سے ملاقات کیلئے پہنچ گیا ۔

وفد میں اسامہ رضی، مسلم پرویز،سلیم اظہراورمنعم ظفر شامل ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کراچی کے صدر بلال غفار، شہزاد قریشی اور دیگر نے وفد کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کراچی کے میئر کے لئے کوئی بھی جماعت ایک سو چوبیس کا گولڈن نمبر حاصل نہیں کر سکی ہے۔ پیپلزپارٹی ترانوے سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے رہی۔

جماعت اسلامی نے چھیاسی جبکہ تحریک انصاف نے چالیس نشستیں جیتیں۔ ن لیگ کے سات، جے یو آئی کے تین اور ٹی ایل پی کے دو امیدوار کامیاب ہوئے۔ تین نشستوں پر آزاد امیدواروں نے میدان مارا۔ گیارہ نشستوں پر امیدواروں کی موت کے باعث الیکشن نہیں ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More