پاکستان کا روس سے پیٹرول، ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jan 20, 2023

اسلام آباد: پاکستان نے روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان اور روس کے درمیان کسٹم سے متعلق ڈیٹا شیئرنگ سمیت 3 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور روس میں کسٹم امور پر تعاون ہو گا۔ پاکستان سول ایوی ایشن اور روس کی ائیر ٹرانسپورٹ ایجنسی کے درمیان بھی تعاون کا معاہدے طے پا گیا۔

روس اور پاکستان کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی مصدق ملک نے کہا کہ ہم مارچ میں روس سے خام تیل، پیٹرول اور ڈیزل درآمد کرنا شروع کردیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ فی الحال پاکستان کو دینے کے لیے روس کے پاس ایل این جی نہیں ہے اور پاکستان روس سے اپنی مجموعی ضرورت کا 35 فیصد خام تیل درآمد کرنا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

روسی وزیر توانائی کے مطابق کمیشن کا اجلاس کرانے پر پاکستان کے مشکور ہیں اور معاہدوں سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ روس پاکستان میں برآمدی صنعت لگانے میں تعاون کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیری کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو بڑھائیں گے جبکہ پاکستان اور روس کےدرمیان چھوٹی اور طویل مدتی منصوبوں پر اتفاق کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More