حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jan 20, 2023

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنا پاکستان اور اداروں کے مفاد میں ہے۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج انتخابات ہونے دئیے ہوتے تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، تمام ایم این ایز یہاں موجود ہیں اور اسپیکر صاحب فرار ہیں، 64 فیصد پاکستان اس وقت نمائندوں کے بغیر ہے۔

اسپیکر نے دعویٰ کیا تھا کہ 17 لوگ مجھ سے رابطے میں ہیں، میں اس ڈمی اسپیکر سے سوال کرتا ہوں کہاں ہیں وہ لوگ؟ مریم نواز نے اپنے 2وزرا کو استعفی دینے کا کہا تھا، وہ اسپیکر کے پیروں میں گر گئے تھے کہ استعفے منظور نہ کریں۔

ہمارے اراکین نے چئیرمین عمران خان کی خواہش کا احترام کیا اور استعفے پیش کئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More