اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سلیمان شہباز کی مفتاح اسماعیل سے متعلق ٹویٹ مناسب نہیں تھی، تائید نہیں کرسکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت کا وزیر خزانہ ہو یا کوئی اور، ایسی بات نہیں کرنی چاہیے۔ انہوں نے استفسار کیا کہمجھے بتائیں مفتاح اسماعیل کی کون سے پالیسی ٹھیک نہیں تھی؟
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر کہا کہ مفتاح اسماعیل کی پالیسی وزیراعظم اور کابینہ کی پالیسی تھی، وزیر خزانہ خود فیصلے نہیں کرتا، وہی کرتا ہے جو کابینہ کہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پالیسیز پر تنقید کر سکتے ہیں، ذاتیات پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہو کر کوئی گروپ بنانے کی سوچ نہیں ہے، ن لیگ میں ہوں، جانا ہوا تو یہاں سے گھر ہی جاؤں گا۔