ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، پاکستانی حکام نے تحفظات سے آگاہ کردیا

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

اسلام آباد: ایرانی سفیر کو دفتر خارجہ میں طلب کر کے حکام نے پاکستانی حکام نے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

اس ضمن میں سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکام کی جانب سے سفیر سے کہا گیا کہ امید کرتے ہیں ایرانی حکومت ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لائے گی اور ایران اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق حکام نے سفیر پر واضح کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ مل کردہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سرحد پار سے کیے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں چار پاکستانی سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More