صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ معاملہ ہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ معاملہ ہے۔

پنجاب میں نگراں حکومت کے قیام کے معاملے پر عمران خان سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فوادچودھری بھی موجود تھے۔ پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم امور پر مشاورت کی گئی۔

نگراں وزیر اعلیٰ کے لیے احمد نواز سکھیرا، نوید چیمہ اور نصیر خان کے ناموں پر غور کیا گیا جبکہ عمران خان کی جانب سے حتمی مشاورت کے بعد 2 نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے جانے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ملک انتخابات میں تاخیر کا کسی طور متحمل نہیں ہو سکتا اور نتخابات کی شفافیت کو خطرے میں ڈالنا قوم سے دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف، شفاف انتخابات کا انعقاد سنجیدہ معاملہ ہے جبکہ بہترین ساکھ اور صلاحیت کی حامل نگراں حکومت ہی اس ذمہ داری کے لیے موزوں ہے۔ تحریک انصاف بہترین شہرت و صلاحیت کی حامل شخصیات کو نامزد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

عمران خان نے کہا کہ عوام کا سامنا کرنے سے خوفزدہ گروہ کو مزید خرابیوں کی اجازت نری حماقت ہو گی جبکہ نگراں حکومتوں کے قیام کا آئینی تقاضا سنجیدگی سے پورا کیا جائے۔

انہوں ںے کہا کہ عوام کو انتخاب کے ذریعے فیصلے کا بلاتاخیر حق دیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More