بیٹے کے اچھا کھیلنے پر ماں روتی رہی ۔۔ بھارتی باؤلر محمد سراج کی والدہ انہیں گراؤند میں کیسے سپورٹ کرتی رہی؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Jan 19, 2023

بیٹے نے میچ میں کھلاڑی کو آؤٹ کیا تو ماں کی آنکھوں سے آنسو چھلک گئے۔ جی ہاں یہ انمول واقعہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے دوران پیش آیا جسے کیمرہ مین نے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

جی ہاں ہوا کچھ یہ کہ نیوزی لینڈ کے بلے باز کونوے بھارتی باؤلرز کی جم کر دھلائی کر رہے تھے ایسے میں بھارتی کپتان نے اپنے خاص باؤلر محمد سراج کو گیند پکڑا دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ محمد سراج نے پہلی گیند پر کونوے کو چلتا کیا۔

پھر اس کے بعد اور بھی دیگر کیوی باؤلر آؤ ٹ کیے۔ اس موقعے پر سراج کی فیملی بھی حیدرآباد کے راجیو گاندھی گراؤنڈ میں موجود تھی۔

جیسے ہی بیٹا اپنی کامیابی کی خوشی گراؤنڈ میں منا رہا تھا تو اس وقت اس کا چہرہ اپنی ماں کی طرف ہی رہا اور والدہ روتی رہی۔ دراصل محمد سراج ایک مسلمان ہے اور حیدرآباد کا ہی رہائشی ہے۔

اور کہا تو یہ بھی جا رہا ہے کہ اسی لیے بھارتی کپتان نے انہیں گیند پکڑائی کیونکہ یہ اس گراؤنڈ میں کیسے کھیلنا ہے ، اسے اچھی طرح جانتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More