مچھلی کی آنکھ کیوں کھاتے ہیں؟ جانئیے اس کے حیرت انگیز فوائد

ہماری ویب  |  Jan 19, 2023

مچھلی ایک خوش ذائقہ اور بے شمار طبی فوائد پر مبنی ایک بہترین غذا ہے جس کا استعمال سردیوں اور گرمیوں دونوں میں کیا جاتا ہے۔

لیکن سردی کے موسم میں مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور اس کو کھانے سے کئی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

مچھلی مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔ کوئی اسے فرائی کر کے کھاتا ہے تو کوئی اسے سالن کے ساتھ کھا کر لطف اندوز ہوتا ہے۔

لیکن کیا جانتے ہیں کہ مچھلی کی آنکھ بھی کھائی جاتی ہے اور یہ کیوں کھائی جاتی اور اس کو کھانے سے کیا فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ اس حوالے سے ہم آپ کو بتائیں گے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق چین، روس، سری لنکا اور مزید جگہوں پر، مچھلی کی آنکھیں ایک مقبول پکوان ہیں۔ فش آئی بالز میں مزیدار امامی یعنی ذائقہ کبھی پھیکا بھی ہوسکتا ہے تو کبھی میٹھا بھی۔ مچھلی کی آنکھ میں پروٹین اور اومیگا 3 فیٹی ایسڈ جیسے غذائی اجزاء شامل ہوتے ہیں، یہ حیرت انگیز طور پر اچھی غذا ہوسکتی ہے۔

مچھلی کی آنکھوں کا ذائقہ مچھلی کی قسم، سائز ، کھارے یا میٹھے پانی میں پائے جانے کے لحاظ کے مطابق ہوسکتا ہے۔ مچھلی کی آنکھیں مکمل طور پر کھانے کے قابل ہیں۔ ضروری نہیں کہ ہر کوئی اس کا عادی ہو لیکن جن لوگوں نے مچھلی کی آنکھیں آزمائی ہیں وہ سب اس بات سے متفق ہیں کہ یہ کھانے کے لائق ہے۔

غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق مچھلی کی آنکھوں کا استعمال کرتے وقت زہر یا کسی ناپسندیدہ چیز کا خطرہ نہیں ہوتا۔ تاہم پاکستان میں مچھلی کی آنکھ کا استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ c

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More