اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق رولز بنانےکا حکم

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

لاہور ہائیکورٹ نےپنجاب حکومت کو اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا۔

لاہورہائیکورٹ نے اقلیتی خاتون کی طلاق کے بعد والد کے نام سے شناختی کارڈ کے اجرا کی درخوست پر فیصلہ جاری کردیا۔

درخواست گزار کے مطابق یونین کونسل اقلیتوں کو طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتی ۔ طلاق سرٹیفکیٹ کے بغیر نادرا شناختی کارڈ میں تبدیلی نہیں کرتا۔

جسٹس طارق سلیم نے درخواست گزار کے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اقلیتوں کے طلاق سرٹیفکیٹ سے متعلق 90 روز میں رولز بنانےکا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق سلیم نے ریمارکس دیے کہ مسیحی برادری کی جانب سے ‎طلاق سرٹیفکیٹ جاری نہ ہونےکی شکایات آرہی ہیں۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت رولز کا اجراضروری ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ہدایت کی ہے کہ رولز بنائےجائے تک نادرا رجسٹریشن پالیسی کے تحت سہولت فراہم کرے۔ عدالت نے درخواست گزارکو شناختی کارڈ کیلئےدوبارہ نادراسے رجوع کرنےکی ہدایت بھی کردی۔

جسٹس طارق سلیم نے خاتون شہری کی درخواست پر 7 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More