ان دنوں ساؤتھ افریقہ میں پی ایس ایل کی طرز کا ایونٹ جاری ہے، اسی اثناء میں پاکستانی بھی اپنے ملک کی نمائندگی نہ صرف کر رہے ہیں، بلکہ خوب توجہ بھی سمیٹ رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
سوشل میڈیا پر مشہور اسپورٹس اینکر زینب عباس نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ دوران میچ اسٹیڈم کی باؤنڈری سے باہر کھڑی ہو کر رپورٹنگ کر رہی تھیں۔
ایونٹ کے ایک میچ کے دوران کھلاڑی محو کھیل تھے کہ اسی اثناء میں بلے باز نے باؤنڈری کی طرف چوکا مارا، جسے پکڑنے کے لیے کھلاڑی بھاگے، تاہم ناکام رہے۔
ناکامی تو نصیب میں آئی ہے، ساتھ ہی چوکا بھی ہوا، اور پھر سامنے کھڑی زینب عباس اور ساتھی اینکر بھی فیلڈر کی زد میں آ گئے۔
فیلڈر زمین پر لیٹتے ہوئے چوکے کو روکنے کی کوشش کر رہا تھا مگر باؤنڈری کے پاس کھڑی زینب اور ساتھی اینکر میں جا گھسا۔
زینب عباس زمین پر گر گئیں تاہم ان کا ساتھی زیادہ متاثر نہیں ہوا۔ زینب اور ساتھی اینکر نے اس منظر کو دیکھ کر سب سے پہلے صورتحال کو سنبھالا اور کامنٹری ٹیم کی جانب کیمرے کو لے گئے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ وائرل بھی ہو گئی ہے۔