پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج مسترد کر دیئے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کراچی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی گئی اور کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں مینڈیٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ایک ہزار بیلٹ پیپرز پر ٹھپے پہلے سے لگے تھے جبکہ سیاسی کارکنوں پر حملے کیے گئے اور ان پر تشدد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اسد عمر نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن کو مستعفی ہونا چاہیے۔ کراچی میں یونین کونسلز کے نتائج آنے میں گھنٹوں لگ گئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی مشینری کے ذریعے لوگوں پر دباؤ ڈالا گیا جبکہ آر اوز اور ڈی آر اوز منتیں کر رہے ہیں کہ ہمارے بچے ہیں ہم نتائج نہیں دے سکتے۔ جب الیکشن چوری ہوا تو اس وقت احتجاج ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More