کراچی بلدیاتی انتخابات:جماعت اسلامی کا ری کاؤنٹنگ روکنے کا مطالبہ

ہم نیوز  |  Jan 19, 2023

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کا کراچی بلدیاتی انتخابات کی ری کاؤنٹنگ کے عمل کو روکنے کا مطالبہ کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج کے ساتھ کھلواڑ کیا گیا۔ پیپلزپارٹی نے تمام ووٹ نتائج کے بعد ڈالے۔ کھلم کھلا دھاندلی ہورہی ہے۔ یہ ری کاؤنٹنگ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ حکومت آر اوز ڈی آر اوز کے ذریعے نتائج میں دھاندلی کررہی ہے۔ سندھ کی بیوروکریسی پیپلزپارٹی کی غلام بن کر کام کررہی ہے۔چیف سیکریٹری، الیکشن کمیشن سمیت سب اس پر خاموش ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ الیکشن نتائج فارم 11کے مطابق نہیں تھے۔ دھاندلی ہوئی ہے۔سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی نے اپنے بندے جتوادئیے۔بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر ہمیں اعتراض ہے۔مرضی کے نتائج کےلیے اقدامات پہلے سے کیے گئے تھے۔

ہمیں بلدیاتی الیکشن کے لیے بہت جدوجہد کرنی پڑی۔4بار تو بلدیاتی الیکشن ملتوی کیے گئے۔نام نہاد جمہوری جماعتیں بھی الیکشن نہیں کرانا چاہتیں۔آخری وقت تک ابہام تھا کہ الیکشن ہوگا یا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتظامات درست نہیں تھے۔صوبائی الیکشن کمیشن کی ہدایت کے باوجود عملے نے فارم نہیں دیا۔متعدد جگہوں پر بیلٹ باکس کے سیل کھلے تھے۔فارم الیون دینا آر او کی ذمہ دار ی تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More