امیر بیٹی نماز پڑھتی ماں کے قدموں میں بیٹھ گئی ۔۔ دعائیں کرنے والی ماں کو اچانک بیٹی نے بڑی خوشی دی تو اس نے چھت پر کیا عمل کیا جس نے سب کو رلا دیا؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2023

جنت ماں کے قدموں تلے ہے یہ بات تو ہر کسی نے سن رکھی ہو گی۔ بچے کی پیدائش سے لیکر پرورش تک ماں بہت سے تکلیفوں پریشانیوں سے گزرتی ہے پر اولاد کے چہرے کی مسکراہٹ اسے طاقت فراہم کرتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ آج ہم ایک ایسی جذبات سے بھرپور ویڈیو لیکر پیش ہوئے ہیں جس نے سب کی آنکھیں نم کر دیں۔

جی ہاں اس وائرل ویڈیو میں ہوا کچھ یوں کہ ایک ماں چھت پر نماز پڑھ رہی تھی کہ اتنے میں گھر کی بڑی بیٹی سیڑھیوں سے ہوتے ہوئے اچانک سے اوپر آ گئی اور نماز ختم ہونے کا انتظار کرتی رہی۔ جیسے ہی نماز ختم ہوئی تو اپنی ماں کو گلے لگا لیا، اس عمل سے محسوس ہوتا ہے کہ بیٹی شاید بہت دنوں بعد اپنی جنت سے ملی ہے۔

یہاں یہ بات اس لیے کہی جا رہی ہے کیونکہ جیسے ہی بیٹی نے ماں کو پکارا اور گلے لگایا تو والدہ کے چہرے پر یوں مسکراہٹ تھی جیسے انہوں نے آج دنیا جیت لی ہو۔ اس کے علاوہ بیٹی نے والدہ کو سونے کی چین بھی تحٖے کے طور پر دی۔ ماں بیٹی کی اس محبت نے سب گھر والوں کو بھی جذباتی کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More