کیا نیرو ای وی نئی الیکٹرک گاڑی ہے، کیا کلفٹن موٹرز پر موجود یہ گاڑی ابھی فروخت کیلئے دستیاب نہیں بلکہ صرف لوگوں کو دکھانے کیلئے رکھی گئی ہے اور چند ماہ بعد لانچ کردی جائیگی۔
اس گاڑی میں کیا کا سگنیچر نوز اور ٹائیگر گرل بھی مل جائیگی، گاڑی کے سامنے ہی چارجنگ ساکٹ دیا گیا ہے اور اس میں لائٹ بھی ہے، اس گاڑی کی بناؤٹ اسپورٹج سے ملتی جلتی ہے، اس گاڑی میں پروجیکشن ہیڈ لیمپ اورڈی آر ایل بھی دیئے گئے ہیں۔
فوگ لائٹ کے ساتھ ساتھ پارکنگ سینسرز بھی لگائے گئے ہیں، نیچے بہت خوبصورت گرل دی گئی ہے، گاڑی کو سامنے سے دیکھنے پر اسپورٹج کا گمان ہوتا ہے، اس گاڑی میں تقریباً 17 انچ کے وہیل دیئے گئے ہیں، سفید باڑی کے ساتھ سیاہ رنگ میں فائبر کا امتزاج باڈی کو اور بھی خوبصورت بناتا ہے۔
پیچھے کی طرف اسپورٹج کی طرح کی لائٹس اور وائپر بھی دیا گیا ہے، گاڑی میں ٹرنک بھی بہت خوبصورت ہے جس کو دو حصوں میں تقسیم بھی کیا جاسکتا ہے، ٹرنک میں دو بڑے سوٹ کیس رکھنے کی گنجائش ہے، چارجنگ کیلئے الگ سے پلگ بھی دیا گیا ہے جس سے گھر میں بھی چارجنگ کی جاسکتی ہے۔
چھت پر لگا انٹینا گاڑی کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے، دروازے چابی کے بغیر کھلتے ہیں لیکن گاڑی کا لاک کرنے کیلئے چابی بھی دی گئی ہے، گاڑی کو اسٹارٹ کرتے ہی سیٹ خود ایڈجسٹ ہوتی ہے، گاڑی کی مکمل تفصیلات بھی اسکرین پر نمایاں ہوجاتی ہیں۔
چارجنگ کی تفصیل بھی اسکرین پر مل جائے گی، اسٹیرنگ کو مینول انداز میں ایڈجسٹ کرسکتے ہیں، ڈرائیور سائیڈ پر لائٹس اور کنٹرول کے حوالے سے آپشن مل جاتے ہیں، سیٹوں کو ٹھیک کرنے کا آپشن بھی دیا گیا ہے، سیٹوں اور دروازوں کو ایڈجسٹ کرنا بھی یہیں سے ممکن ہے۔
ڈیشن بورڈ پر سیاہ اور سلور کا امتزاج ہے جو خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتا ہے، اے سی اور انفوٹینمنٹ کا پورا سسٹم موجود ہے، یوایس بی چارجنگ اور لائٹر کے علاوہ فون رکھنے کی جگہ بھی ہے، گاڑی کے موڈز کو کنٹرول کرنے کیلئے پورا پینل دیا گیا ہے، کپ ہولڈرز کے علاوہ چھوٹی چھوٹی چیزیں رکھنے کیلئے بھی جگہ ہے۔
اس گاڑی کو اسٹیشن کے بجائے گھر پر بھی چارج کیا جاسکتا ہے، سن روف کو کھولنے کیلئے بٹن دیئے گئے ہیں، موسیقی کیلئے 4 اسپیکر موجود ہیں، حفاظت کیلئے 6 ایئر بیگز دیئے گئے ہیں، گاڑی میں بیٹری کی تفصیل کیلئے انرجی انفارمیشن کا نظام بھی موجود ہے۔
سیٹیں آرٹیفیشل لیدر سے بنائی گئی ہیں جو بہت خوبصورتی نظر آتی ہیں، اس گاڑی میں سفر نہایت آرام دہ ہوسکتا ہے، اس گاڑی کی قیمت 85 لاکھ روپے ہے، یہ گاڑی چند ماہ بعد پاکستان میں دستیاب ہوگی۔