10سے 15 دن میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Jan 18, 2023

رہنما تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ میرے خیال میں 10 سے 15 دن میں وفاقی حکومت سے بھی جان چھوٹ جائے گی۔

فواد چودھری نےکہا کہ قانون کے مطابق جس کے پاس مبرز سب سے زیادہ ہوں اپوزیشن لیڈ ر ان کا ہوگا، اپوزیشن لیڈر، پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پی اے سی کا عہدہ پی ٹی آئی کو دیں۔ ہم توپہلے سے استعفے قبول کرنے کے لیے اصرار کررہے تھے، اب بہتر ہے کہ باقی ملک میں بھی عام انتخابات کی طرف بڑھے، تقریبا 800میں سے 500نشست پر الیکشن ہونےجارہے ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے احمقانہ فیصلے کیے  ہیں یہ ہماری گیم میں آگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم عام انتخابات کیطرف جانا چاہتے ہیں ،لائحہ عمل واضح ہے اور صدرمملکت اب بھی وزیراعظم کو اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں، جن بوتل سے باہر آگیا ہے اب یہ سنبھال نہیں پائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More