شطرنج کی چال چلی ہے، اعتراض نہیں ہونا چاہیے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Jan 17, 2023

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم نے شطرنج کی چال چلی ہے، اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن لڑنے کے لیے پوری طرح تیارہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان 35 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے۔

وزیر دفاع نے ایک سوال کے جواب میں واضح طور پر کہا کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، یہ 35 استعفے منظور ہو سکتے ہیں تو باقی 70 بھی ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کر لیے ہیں جب کہ گیارہ اراکین کے استعفے پہلے ہی منظور کیے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More