اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جو لوگ بڑکیں مارتے تھے کہ ہم نے استعفے دیے ہیں ان کے منظور کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ بڑے لیڈرز ہیں ان سے متعلق اسپیکر نے فیصلہ کیا اور جن کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ اسپیکر کو منظور کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے واضح طور پر کہا کہ تحریک انصاف بیان حلفی دے اور کہے کہ استعفے نہیں دیے، منفی سیاست کے علاوہ تحریک انصاف کا اور کیا کام ہے؟
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جن ارکان کے استعفے منظور نہیں ہوئے وہ واپس آئیں ہم ویلکم کریں گے لیکن اگر ان لوگوں کی طرح رویہ اختیار کیا تو ان کے بھی استعفی منظور کرلیں گے۔