انسان سے دنیا میں اللہ پاک کب کس سے کیا کام لے لیں کسی کو معلوم نہیں۔ جی ہاں یہ بات اس لیے یہاں کی جا رہی ہے کیونکہ انتہائی ایمان افروز ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ایک شخص نے کئی لوگوں کے سامنے ایک بہترین کام کیا ہے۔
اور وہ کام یہ ہے کہ اس غیر مسلم شخص نے اسلام قبول کر لیا ہے، 6 جنوری کی اس ویڈیو میں یہ بتایا جا رہا ہے کہ اس شخص کا پہلے کا مذہب عیسائیت تھا اور اب اس نے سب کے سامنے کلمہ پاک پڑھ کر اسلام قبول کیا۔ جس کے بعد امام صاحب نے کہا کہ آج سے یہ سب لوگ اور سب مسلمان آپ کی برادری ہے۔
یہ واقعہ راولپنڈی کی مسجد القدس میں پیش آیا۔ قبول اسلام کے بعد لوگوں نے نعرہ تکبیر کے نعرے لگائے اور اس شخص کو مبارکباد پیش کی۔ یہی نہیں اس شخص نے اپنا نیا نام عبد اللہ رکھا۔