بیٹے کو بارات پر خود تیار کیا ۔۔ والد نے اکلوتے بیٹے کی شادی پر پورے شہر کو سجا دیا، تقریب میں کیا ہوا جو یہ پوری دنیا میں وائرل ہو گئی؟ دیکھیں

ہماری ویب  |  Jan 17, 2023

ڈھول ڈھمکا، رقص اور مٹھائیاں بانٹنا عمل تو تمام شادیوں میں ہوتے ہیں مگر آج ہم آپکو ایک ایسی پاکستانی شادی دیکھانے جا رہے ہیں جو اس وقت پوری دنیا میں وائرل ہو چکی ہے۔ اب اس شادی میں دولہے کے والد نے کیا کیا ،آئیے جانتےہیں۔

شادی لڑکا اور لڑکی دونوں کیلئے ہی ان کی زندگی کا بہترین اور پر مسرت لمحہ ہوتا ہے۔ اور اسی وقت کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے پشاور کے ایک والد نے اپنے اکلوتے بیٹے کی شادی میں چار چاند لگا دیے۔

ہوا کچھ یوں کے شادی کی تقریب کیلئے انہوں اپنے لاڈلے کو اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، ماتھا چوما پھر بارات کو بس میں بٹھا کر نہیں بلکہ عالی شان اور مہنگی کاروں میں لڑکی والوں کے گھر لے گئے۔

جہاں نکاح کے بعد ڈھول کی تھاپ پر رقص ہوا، نئے بندھن میں بندھنے کی خوشی میں لڑکے کو ہار، لڑکی والوں نے سونے کی انگوٹھی، ٹوپی اور چادر پہنائی۔یہی نہیں سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکے والوں نے ولیمہ میں اپنے علاقے کی تمام بڑی شادیوں کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

کھانا شروع ہونے سے پہلے روٹیاں، سالن گھر میں بنایا گیا ۔پھر ایک ایک شخص کو بڑے ٹرے میں باعزت طریقے سے ٹیبل پر روٹی، پراٹھا، حلوہ، پایا، قورمہ اور کولڈرنک وغیرہ سی مہمانوں کی تواضع کی۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اس شادی میں دور دراز رشتےدار، دولہے کے دوست اور ان کے والد کے تمام دوستوں نے شرکت کی۔ جبکہ اکلوتے بیٹے کی شادی کی خوشی میں والد کے دوستوں نے انہیں بھی ہار پہنائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More