ویڈیو کال لیک ۔۔ بابر اعظم کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد والد کا بیان سامنے آگیا، دیکھئے

ہماری ویب  |  Jan 17, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف بھارتیوں کی جانب سے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ویڈیوز بنا کر انہیں بد نام کرنے کی کوشش اور پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا یوسرز بابر اعظم کی ایڈٹ کی گئی ویڈیو کال کو اصلی قرار دیتے ہوئے ان پر کیچڑ اچھالنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

بابراعظم کی لیک ویڈیوز اور تصاویر کے بعد صارفین نے سوشل میڈیا کو سر پر اٹھا لیا ہے جس میں سے کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعوی کیا گیا ہے کہ بابر ایک اور پاکستانی کرکٹر کی گرل فرینڈ کے ساتھ دوستی بنا رکھی ہے۔

بھارت سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کی جعلی ویڈیو کال کو حقیقت سمجھتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ حقیقت سامنے آنے پر انہیں شرمندگی ہوئی۔

سچائی یہ سامنے آئی کہ جب ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے بابراعظم کے خلاف مواد پوسٹ کرنے والے اکاؤنٹ پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تومعلوم ہوا کہ انسٹاگرام اکاؤنٹ کا بیک اپ نمبر بھارت کا ہے۔

بابر کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے پر ان کے والد بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے سخت جواب دیتے ہوئے ان کے منہ پر تمانچہ دے مارا۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ شافی کو علیل کون کرسکتا ہے۔سخی کو بخیل کون کر سکتاہے۔ جس کو عزت دینا چاھے میرا رب اُس کو زمانے میں ذلیل کون کر سکتا ہے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بابر اعظم کی حمایت میں کھڑے ہیں اور انہوں نے بابر اعظم پر گندا الزام عائد ہونے پر ٹوئٹر پر عی اسٹینڈ ود بابراعظم کا ٹرینڈ بھی استعمال کیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More